ْوزارت داخلہ میں حاضر سروس میجر جنرل کی بطور ایڈیشنل سیکریٹری تعیناتی کی راہ ہموار ہوگئی

وزارت دفاع نے وزارت داخلہ میں ایڈیشنل سیکریٹری کے لیے میجرجنرل نور ولی خان کا نام بھجوا دیا

جمعہ 8 اگست 2025 20:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2025ء)وزارت داخلہ میں حاضر سروس میجر جنرل کی بطور ایڈیشنل سیکریٹری تعیناتی کی راہ ہموار ہوگئی، وزارت دفاع نے وزارت داخلہ میں ایڈیشنل سیکریٹری کے لیے میجرجنرل نور ولی خان کا نام بھجوا دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق حکومتی ذرائع نے تصدیق کی ہیکہ وزارت دفاع نے وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے خط کے جواب میں وزارت داخلہ میں ایڈیشنل سیکریٹری کے لیے میجرجنرل نور ولی خان کا نام بھجوایا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزارت دفاع نے خط میں لکھا ہے کہ فیلڈمارشل نے وزارت داخلہ میں ایڈیشنل سیکریٹری کے لیے میجر جنرل نور ولی خان کے نام کی سفارش کی۔ذرائع کے مطابق وزارت دفاع نے میجر جنرل نور ولی خان کی وزارت داخلہ میں بطور ایڈیشنل سیکریٹری تعیناتی کے لیے مجاز اتھارٹی کی منظوری اور این او سی سے آگاہ کرنیکی درخواست کی ہے تاکہ اس کے بعد ایڈیشنل سیکریٹری کے لیے وزارت دفاع کی جانب سیمیجرجنرل کا باضابطہ سکنڈمنٹ آرڈرجاری کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :