سانحہ 8 اگست بلوچستان کی تاریخ کا سیاہ باب ،بلوچستان کے اجتماعی شعور و علم کو قتل کرنے کے مترادف ہے،مرکزی ترجمان نیشنل پارٹی

جمعہ 8 اگست 2025 22:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2025ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے شہدائے 8 اگست کے برسی کے موقع پر جاری بیان میں شہدائے کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ 8 اگست بلوچستان کی تاریخ کا سیاہ باب ہے جو بلوچستان کے اجتماعی شعور و علم کو قتل کرنے کے مترادف ہے 8 اگست نے بلوچستان کو سالوں نہیں بلکہ صدیوں پیچھے چھوڑ گیا۔

جہاں بلوچستان کی باشعور و پڑھے لکھے سرمائے کو دہشت گردوں نے چھینا۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا کہ 8 اگست 2016 درد و خون کا دن ہے وہ درد جو نہ ختم ہونے والا ہے اور وہ خون جو زمین کو لت پت کرگیا۔8 اگست یاد دہانی کراتا ہے کہ ریاستی ناکامی اور ناقص پالیسیوں نے کیسے پوری نسل کے امیدوں و خوابوں کو خون میں نہلا دیا ۔بیان میں کہا گیا کہ حکمرانوں کی غلط ومنفی پالیسوں و ناکام خارجہ پالیسیوں کے بدولت بلوچستان آگ و خون میں گرا ہوا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ جب تک بلوچستان کے سیاسی معاشی اور قومی حقوق کا تحفظ نہیں کیا جاتا ہے تب تک بلوچستان میں قیام امن صرف ایک دعویٰ ہے اس لیے منفی پالیسی کو بند کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :