ژوب میں 33دہشت گردوں کی ہلاکت دشمن کیلئے واضح پیغام ہے، شیری رحمان

جمعہ 8 اگست 2025 22:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2025ء)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے ژوب میں دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش اور سکیورٹی فورسز پر حملہ آور ہونے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ وطن کے محافظوں نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں شیری رحمان نے کہاکہ سیکیورٹی فورسز نی33دراندازوں کو انجام تک پہنچا کر وطن دشمنوں کے عزائم خاک میں ملا دئیے۔

انہوںنے کہاکہ بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی کا نیٹ ورک بے نقاب ہو چکا ہے۔شیری رحمان نے کہاکہ پاکستانی قوم اور افواج ایک ناقابل شکست دیوار ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم یکجا ہے۔انہوںنے کہاکہ ژوب میں 33دہشت گردوں کی ہلاکت دشمن کیلئے واضح پیغام ہے، مادر وطن کا دفاع ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔