ایل ڈی اے کے سات ملازمین رواں سال حج کی سعادت حاصل کریں گے،ترجمان

جمعہ 8 اگست 2025 23:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) ایل ڈی اے کے سات ملازمین رواں سال حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ ترجمان کے مطابق ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پرگزشتہ روز کمپیوٹرائزڈ حج قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیب ملازمین کا انتخاب کیا گیا۔ایڈیشنل ڈی جی کچی آبادیز اکبر نکئی، چیف ٹائون پلانرٹواظہر علی اورچیف میٹروپولیٹن پلانر فیصل قریشی نے قرعہ اندازی کی۔

(جاری ہے)

قرعہ اندازی کے موقع پر ڈائریکٹر سی اینڈ آئی، چیف آئی ٹی آفیسر، ایل ڈی اے ورکرز یونین عہدیدار چودھری کاشف ،شاہد باقراور دیگر افسران و ملازمین بھی موجود تھے۔قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والوں میں گریڈ1تا10کیٹگری کے احمد یار ڈرائیور،رافعہ نائب قاصد،محمد افضال نائب قاصد،عارف علی شاہ ٹرک کلینئر،گریڈ11تا16کیٹگری میں محمد شفیق سینئر کلرک،امجد علی سینئر کلرک اورشیخ سعید الدین اسسٹنٹ شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق حج قرعہ اندازی میں ایل ڈی اے کے گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کو شامل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :