پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقامی لوگوں کا عالمی دن 9 اگست کو منایا گیا

ہفتہ 9 اگست 2025 13:12

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقامی لوگوں کا عالمی دن 9اگست2025کو منایا گیا۔اس دن کے منانے کا بنیادی مقصد دنیا کی مقامی آبادی کے حقوق کو فروغ دینا اور ان کا تحفظ کرنا تھا۔ مقامی لوگوں کا عالمی دن ہر سال 9اگست کو منایا جاتا ہے تاکہ 1982میں جنیوا میں اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ آن انڈیجینس پاپولیشن کے پہلے اجلاس کو تسلیم کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

اپریل 2000 میں،اقوام متحدہ کے کمیشن برائے انسانی حقوق نے مقامی مسائل پر اقوام متحدہ کے مستقل فورم کے قیام کے لیے ایک قرارداد منظور کی جس کی اقتصادی اور سماجی کونسل نے توثیق کی تھی۔ فورم کا مینڈیٹ ثقافت، اقتصادی اور سماجی ترقی، تعلیم، ماحولیات، صحت اور انسانی حقوق سے متعلق مقامی مسائل پر بات کی گئی مقامی افراد کے عالمی دن کی مناسبت ایفیصل آباد سمیت ملک بھر میں سرکاری، غیر سرکاری اور نجی اداروں کے زیر انتظام مختلف پروگرامز اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا تھا۔