اپنی زمین قابضین کو نہیں دیں گے،یوکرینی صدر

یوکرین امن کے حقیقی حل کے لیے تیار ہے ،زیلنسکی

ہفتہ 9 اگست 2025 14:03

کیف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)یوکرین کے صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین کی شمولیت کے بغیر یوکرین تنازع کا کوئی بھی حل امن کے خلاف ہوگا۔ یوکرین اپنی زمین قابضین کو نہیں دے گا۔

(جاری ہے)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 15 اگست کو الاسکا میں روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوکرین امن کے حقیقی حل کے لیے تیار ہے لیکن یوکرین کو شامل کیے بغیر کوئی بھی حل امن کے خلاف ہو گا۔