کینیڈا کے شہر سرے میں خالصتان ایمبیسی قائم کر دی گئی

ہفتہ 9 اگست 2025 14:03

اوٹاوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)سکھوں کی عالمی تنظیم سِکھس فار جسٹس نے گرو نانک سکھ گوردوارہ ٹیمپل کے تعاون سے کینیڈا کے شہر سرے میں خالصتان ایمبیسی قائم کر دی۔ بھارتی میڈیا رورٹس کے مطابق سکھ کمیونٹی کے عالمی پلیٹ فارم سِکھس فار جسٹس(ایس ایف جی)کی قیادت میں کینیڈین شہر سرے میں ریپبلک آف خالصتان کا علامتی سفارتخانہ قائم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق سرے میں واقع گوردوارہ گرو نانک سکھ جس کی قیادت ماضی میں سکھ رہنما ہرپال سنگھ نجار کے پاس تھی، اب ایک نئی علامتی سرگرمی کا مرکز بن گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا میں مقیم سکھ کمیونٹی کے رہنمائوں کا اس معاملے سے متعلق کہنا تھاکہ یہ اقدام خالصتان ریفرنڈم کی تیاریوں کا حصہ ہے اور سکھ عوام کی خودارادیت کے حق کو اجاگر کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :