کشتواڑ، ڈوڈہ اضلاع میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن ، درجنوں گھروں پر چھاپے

ہفتہ 9 اگست 2025 14:45

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی پولیس نے کشتواڑ اور ڈوڈہ اضلاع میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کیا ہے اور کئی گھروں پر چھاپے مارے ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے ضلع کشتواڑ میں 26 گھروں پر چھاپے مارے جن میں محمد امین بھٹ کی رہائش گاہ بھی شامل ہے ۔ڈوڈ ہ میں بھی پولیس نے 15مقامات پر چھاپے مارے اور مکینوں کو نہ صرف ہراساںکیا بلکہ املاک کی دستاویزات، موبائل فون اور لیب ٹاپ وغیرہ ضبط کر لیے۔