ٹرمپ اقدامات کا اثر، بھارت روس سے تیل کی خریداری کم کرنے پر آمادہ

بھارت نے امریکا کو روس سے تیل کی خریداری میں کمی کا اشارہ بھی دے دیا،رپورٹ

ہفتہ 9 اگست 2025 14:48

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)بھارت کے خلاف ٹرمپ کے ٹیرف اقدامات کا اثر سامنے آنے لگا، بھارت روس سے تیل کی خریداری کم کرنے پر تیار ہوگیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت نے امریکا کو روس سے تیل کی خریداری میں کمی کا اشارہ بھی دے دیا۔خبر ایجنسی کے مطابق بھارت نے امریکا سے ہتھیار خریدنے کا منصوبہ فی الحال روک دیا ہے، کیونکہ بھارت امریکی اسلحے کی خریداری پر دوبارہ بات سے پہلے ٹیرف پر وضاحت کا منتظر ہے۔علاوہ ازیں بھارتی وزیر دفاع نے امریکا کا طے شدہ دورہ بھی منسوخ کر دیا۔