وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا پی کے ایل آئی راولپنڈی کا دورہ

مختلف شعبہ جات کا دورہ ،جاری کام کا جائزہ لیا،سی اینڈ ڈبلیو کے افسران کو جلد کام مکمل کرنے کی ہدایت

ہفتہ 9 اگست 2025 15:24

وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا پی کے ایل آئی راولپنڈی کا دورہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے پی کے ایل آئی راولپنڈی کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈین پروفیسر فیصل سعود ڈار، پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ذوالفقار علی خان، سپریٹنڈنٹ انجینئر محکمہ بلڈنگز راولپنڈی عمران علی ستی و دیگر فیکلٹی ممبران موجود تھے ۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے پی کے ایل آئی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور جاری کام کا جائزہ لیا۔

سی اینڈ ڈبلیو کے افسران کو جلد کام مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔اس موقع پر ڈین پی کے ایل آئی نے جاری پیش رفت پر بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ پی کے ایل آئی راولپنڈی میں بین الاقوامی سطح کی طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔

پی کے ایل آئی راولپنڈی میں گردونواح کے علاوہ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، شمالی علاقہ جات اور کشمیر سے آنے والے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ پی کے ایل آئی راولپنڈی کی او پی ڈی مریضوں کیلئے مکمل فعال ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے پی کے ایل آئی راولپنڈی اس ریجن کی عوام کیلئے بے مثال تحفہ ہو گا۔رواں سال کے آخر تک اس ہسپتال میں جگر اور گردوں کے ٹرانسپلانٹ شروع ہو جائیں گے،یہاں جے سی آئی سٹینڈرز کو یقینی بنایا جائے گا۔