ترکیہ میں 6.1 شدت کا زلزلہ، زلزلے کے جھٹکے متعدد صوبوں میں محسوس کیے گئے

زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 53 منٹ پر ترکی کے سب سے بڑے شہر استنبول کے قریب واقع بالیق اسیر صوبے میں آیا

Sajid Ali ساجد علی اتوار 10 اگست 2025 22:49

ترکیہ میں 6.1 شدت کا زلزلہ، زلزلے کے جھٹکے متعدد صوبوں میں محسوس کیے ..
استنبول ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اگست 2025ء ) ترکیہ میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا ہے، زلزلے کے جھٹکے متعدد صوبوں میں محسوس کیے گئے عالمی میڈیا کے مطابق ترکیہ کا صوبے بالیق اسیر 6.1 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا، زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے بعد 4.6 اور 4.1 شدت کے آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے۔

(جاری ہے)

ترک وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز ضلع سیندیرگی تھا اور زلزلے کے جھٹکے استنبول سمیت قریبی صوبوں میں بھی محسوس کیے گئے، ریسکیو ادارے آفاد اور دیگر متعلقہ محکموں نے فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں سروے شروع کر دیا تاکہ ممکنہ نقصان کا جائزہ لیا جاسکے اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے، صورتحال کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 53 منٹ پر ترکی کے سب سے بڑے شہر استنبول کے قریب واقع بالیق اسیر صوبے میں آیا تاہم متاثرہ صوبوں میں سے ابتدائی طور پر کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاع نہیں ملی۔

متعلقہ عنوان :