سائیکل ریس کے انتظامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا

ہفتہ 9 اگست 2025 17:00

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈیره عدنان جمیل کی زیر صدارت معرکہ حق یوم آزادی کے سلسلے میں منعقد ہو نے والی سائیکل ریس کے انتظامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔اجلاس میں ریجنل سپورٹس آفیسر رضی اللہ بیٹنی،ریجنل انفارمیشن آفیسر ثنا اللہ بیٹنی، اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان سید محمد ارسلان، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122، محکمہ پولیس، موٹروے، ٹی ایم اے اور پاک فوج کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ معرکہ حق یوم آزادی کے سلسلے میں 9اگست کو سائیکل ریس ترتیب دی گئی ہے جس میں ایک سو بین الاضلاعی اور بین الصوبائی سائیکلسٹ حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

مذکورہ سائیکل ریس یارک کے مقام سے شروع ہو کر چہکان فورٹ پر اختتام پذیر ہو گی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سائیکل ریس کے کامیاب انعقاد کیلئے تمام متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں۔

سائیکلسٹ کو فوری طبی امداد کی فراہمی کیلئے ریسکیو1122کی ٹیمز، ایمبولنس اور بائیکرز ہمراہ ہوں گے جبکہ ہیلتھ آفس کی معاونت بھی حاصل رہے گی۔اسی طرح محکمہ پولیس کی جانب سے سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ انتظامی افسران اور محکمہ سپورٹس تمام ایونٹ کی نگرانی کریں گے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ہفتہ یوم آزادی کو بھرپور جذبے سے منانے کیلئے مختلف اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، شہری بھی اس ایونٹ کو بھرپور انداز میں منائیں اور اسکے ساتھ ساتھ اسی تسلسل میں جو شجرکاری مہم جاری ہے اس میں بھی بھرپور حصہ لیں تاکہ جہاں ایک طرف ہم نے جش آزادی منانا ہے وہیں ہم نے اپنے ملک جو کہ لازوال قربانیوں سے حاصل ہوا ہے اس کو سرسبز و شاداب بنانا ہے۔\378