ڈیرہ اسماعیل خان ،محلہ حسین زئی میں2ملزمان نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر فائرنگ کرکے 35سالہ شخص کو قتل کردیا

ہفتہ 9 اگست 2025 17:00

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) ڈیرہ اسماعیل خان کلاچی کے علاقہ محلہ حسین زئی میں2ملزمان نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر فائرنگ کرکے 35سالہ شخص کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

تھانہ کلاچی میں محلہ حسین زئی کے رہائشی محمد نعیم ولد عبدالحکیم نے قتل کی دفعہ کے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ میں اپنے گھر میں موجود تھا کہ فائرنگ کی آواز آئی ، گھر سے نکلا تو گھر کے سامنے ملزمان المعروف نونی اور محمد آصف پسران محمد اسحاق سکنائے محلہ حسن زئی کلاچی میرے 35سالہ بیٹے محمد وسیم پر اپنے اپنے اسلحہ سے فائرنگ کر رہے تھے۔ اس دوران میرا بیٹا موقع پر جاں بحق ہوا، ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ۔\378