راولپنڈی، شادی شدہ خاتون کے قتل کیس میں نامزد 6 ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا

ہفتہ 9 اگست 2025 18:17

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)شادی شدہ خاتون کے قتل کیس میں نامزد 6 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔راولپنڈی کی مقامی عدالت میں سول جج ذیشان بٹ نے پیر ودھائی میں غیرت کے نام پر شادی شدہ خاتون کے قتل کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں پولیس نے 60 ملزمان کو 4 روز کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔

(جاری ہے)

دوران سماعت پولیس نے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔عدالت نے مقتولہ کے شوہر، والد اور جرگے کے سربراہ سمیت 6 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ راولپنڈی کے علاقے پیر ودھائی میں غیرت کے نام پر شادی شدہ خاتون کو قتل کیا گیا تھا۔بعد ازاں خاتون کے قتل کے الزام میں 8 سے زائدافرادکوگرفتارکیاگیا جن میں خاتون کی فیملی کے افرادبھی شامل ہیں ، جرگے کے سربراہ نے دوران تفتیش خود خاتون کو قتل کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔