ہمدرد یونیورسٹی میں ادارہ نظریہ پاکستان کے تحت تحریک آزادی تصویری نمائش

ہفتہ 9 اگست 2025 22:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)نئی نسل کو تحریک پاکستان، دوقومی نظریہ، مشاہیر تحریک پاکستان کی حیات وخدمات اور قیام پاکستان کے اسباب ومقاصد سے آگاہ رکھنے اور بانی پاکستان قائداعظم، مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال ، مادرملت محترمہ فاطمہ جناح، قائد ملت لیاقت علی خان، دو قومی نظریہ کے خالق سرسید احمد خان ،حکیم محمد سعید ،مولانا محمد علی جوہر، مولانا شوکت علی، سردار عبدالرب نشتر ،نور الامین چوہدری فضل حق اور دیگر مشاہیر کی لازوال قربانیوں کو اجاگر کرنے کے لیے شہر قائد میں ادارہ نظریہ پاکستان کے تحت جشن آزادی کی تقریبات میں نئی نسل کو آگاہ کرنے کے لییاکابرین کی تصویری نمائشوں کا انعقاد کیا گیا پہلی تصوری نمائش آرٹس کونسل کراچی میں کی گئی جسے لوگوں اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے دیکھتے ہوئے سراہا دوسری بڑی تصویری نمائش ہمدرد یونیورسٹی میں ہوئی جہاں طلبہ و طالبات نے اپنے اسلاف کی قربانیوں کی جدوجہد تحریک آزادی میں ان کی خدمات کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ بھی وطن عزیز کی تعمیر و ترقی خوشحالی استحکام کے لیے اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے طلبہ طالبات کا تحریک جدو جہد آزادی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے رہنماں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا جذبہ اور ولولہ دیدنی تھا،پروفیسر ڈاکٹر محمد عامر سلیم ڈین فیکلٹی انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ہمدرد یونیورسٹی،کلیم اللہ غیاث رجسٹرارہمدرد یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر عبد الحمید میمن ہیڈ آف مکینیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ، پروفیسر ڈاکٹر منصوب صدیقی ایڈوائزر ٹو وائس چانسلر ہمدرد یونیورسٹی، ممبر بورڈ آف گورنرز ادارہ نظر پاکستان رانا اشفاق رسول خان نے تصویری نمائش کا افتتاح کیا اس موقع پر اپنے خطاب میں مقررین نے کہا کہ ایسی تصویری نمائشوں کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ ہماری نئی نسل اپنے اسلاف کی قربانیوں سے نہ صرف روشناس ہو سکیں بلکہ ان کے اندر بھی ان جیسا جذبہ پیدا کیا جا سکے تاکہ وہ ملک کی تعمیر و ترقی خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کر سکیں پروفیسر ڈاکٹر محمد عامر سلیم،رانا اشفاق رسول خان نے کہا کہ ادارہ نظریہ پاکستان ملک کا واحد ادا ہ ہے جو نظریاتی بنیادوں پر پاکستان کا مقدمہ تاریخ اور نظریاتی ورثہ کو اجاگر کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

قائداعظم محمد علی جناح جنوبی ایشیا کے عظیم لیڈر ، سرسید احمد خان ایک بہت بڑے ریفارمر جنہوں نے مسلمانان برصغیر کی فلاح وبہبود کیلئے بڑا کام کیا۔ علامہ محمد اقبال نے امت مسلمہ کو بیدار کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا انہوں نے ایک الگ اسلامی مملکت کا تصور پیش کیا اور قائداعظم محمد علی جناح نے اسے عملی تعبیر دی نئی نسل کو تحریک پاکستان اور قیام پاکستان کی خاطر دی جانیوالی قربانیوں سے آگاہ کرنا بہت ضروری ہے۔

ہمارے آباواجداد نے لازوال قربانیوں کے بعد ملک حاصل کیا۔جدوجہد آزادی کے اکابرین کی خدمات کو اجاگر کرنے کے لیے تصویری نمائشیں عوام الناس اور نئی نسل میں آگاہی دینے کا اہم ذریعہ ہیں ایسی تصاویری نمائشوں کا انعقاد صرف جشن آزادی تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ اس کا دائرہ ملک گیر سطح پر وسیع کرتے ہوئے ضلع کونسلوں اور ٹان کمیٹیوں تک بڑھایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اپنے اسلاف کی قربانیوں سے روشناس ہو سکیں ۔