واسا لاہور کا صوبائی دارالحکومت میں ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری

ہفتہ 9 اگست 2025 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) واسا لاہور نے ہفتہ کو صوبائی دارالحکومت میں ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری ریکارڈ کے مطابق جیل روڈ پر 25ملی میٹر، ایئرپورٹ 2ملی میٹر ہیڈ آفس گلبرگ 60،لکشمی چوک 83،اپر مال 7،مغلپورہ 19،تاجپورہ 1،نشتر ٹاون 81،چوک نا خدا 57ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔اسی طرح پانی والا تالاب 86،فرخ آباد 85،گلشن راوی 29،اقبال ٹاون45،سمن آباد 43،جوہر ٹاون 44،ملی میٹر قرطبہ چوک 27ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ سب سے زیادہ بارش 86ملی میٹر پانی والا تالاب میں ریکارڈ کی گئی ہے۔