گوادرسید ظہور شاہ ہاشمی ڈیجیٹل لائبریری میں ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن کی خصوصی کاوش سے مقابلے کے امتحانات کی کلاسز کاآغاز

ہفتہ 9 اگست 2025 20:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) گوادرسید ظہور شاہ ہاشمی ڈیجیٹل لائبریری میں ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن کی خصوصی کاوش سے مقابلے کے امتحانات (پی سی ایس اور سی ایس ایس ) کی کلاسز کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نہ صرف اس منصوبے کے روحِ رواں ہیں بلکہ خود بھی طلبہ کو تدریس فراہم کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس مقصد کے لیے انہوں نے ایک ماہر اور کوالیفائیڈ ٹیم تشکیل دی ہے، جس میں پی سی ایس اور سی ایس ایس پاس اساتذہ شامل ہیں۔

اس ٹیم میں نمایاں نام شاہان دشتی کا ہے، جنہوں نے حال ہی میں پی سی ایس امتحان کامیابی سے پاس کیا اور بلوچستان سول سروسز میں بطور اسسٹنٹ کمشنر منتخب ہوئے۔ اس کے ساتھ دیگر پی سی ایس اور سی ایس ایس کوالیفائیڈ اساتذہ بھی طلبہ کو باقاعدگی سے رہنمائی فراہم کر رہے ہیں۔ بلوچستان کے عوام، بالخصوص گوادر کے طلبہ سے گزارش ہے کہ اس سنہری موقع سے بھرپور فائدہ اٹھا کر اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلیں۔

متعلقہ عنوان :