مرکزی مسلم لیگ کا جمشید ٹائون میں بدترین لوڈ شیڈنگ پر کے الیکٹرک کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 9 اگست 2025 21:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)مرکزی مسلم لیگ کراچی کی جانب سے جمشید ٹائون میں کے الیکٹرک کی جانب سے بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مرکزی مسلم لیگ کراچی کے جوائنٹ سیکریٹری فیصل علی بلوچ نے مظاہرے کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک کی ظالمانہ اور طویل ترین لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ اور معززین اہل علاقہ نے ساتھ ملکر کے الیکٹرک کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق کیا یے۔ جوائنٹ سیکریٹری کراچی نے کہا مرکزی مسلم لیگ کے الیکٹرک کے خلاف بڑے پیمانے پراحتجاجی مظاہرے کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ فیصل علی بلوچ نے کہا مرکزی مسلم لیگ عوام کے ہر دکھ درد کا مداوا کرنے والی جماعت ہے اور بلا تفریق عوام پر ہونے والی کسی بھی قسم کی زیادتی کو کسی قیمت قبول نہیں کرے گی۔ انہوں نے اعلان کیا لوڈشیڈنگ کی بندش نہ ہونے تک مرکزی مسلم لیگ کے الیکٹرک کے خلاف قانونی و عوامی جہدوجہد جاری رکھے گی۔