ں*قلات شہر و گلیوں میں مچھروں کی بھر مار، ملیریا و دیگر بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ

ہفتہ 9 اگست 2025 21:30

ؔقلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2025ء) قلات شہر و گلیوں میں مچھروں کی بھر مار، ملیریا و دیگر بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ، عوامی حلقوں کا قلات شہر و گردونواح میں ہنگامی بنیادوں پر مچھر مار اسپرے کرنے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق قلات میں کئی عرصے سے مچھر مار اسپرے مہم نہ ہونے کی وجہ سے قلات بازار، بابو محلہ، مسلم محلہ، پرانا بابو محلہ، گوم، ہندو محلہ، بلوچ کالونی، شیشہ ڈغار، غمگزار، غریب آباد، کنارہ رود، فاروقیہ ٹاون، خاردان، مغل زئی روشہر خیل پس شہر سمیت آس پاس کی آبادی و خاص کر بازار ندی میں گندے پانی و گندگی کی وجہ سے مچھروں کی بھر مار ہے جبکہ شدید گرمی میں ہر جگہ مچھروں کی بہتات ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ ان مچھروں کی وجہ سے ملیریا و دیگر مہلک بیماریاں پھیلنے کا بھی خدشہ ہے عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ و محکمہ صحت سے مطالبہ کیا ہیکہ ہنگامی بنیادوں پر شہر بھر میں مچھر مار مہم شروع کی جائے تاکہ ملیریا سمیت دیگر مہلک بیماریاں سے شہری محفوظ رہ سکیں۔

متعلقہ عنوان :