ًموجود بلوچستان کے حکمرانوں نے صوبے میں ریکارڈ کرپشن کر کے نئی تاریخ رقم کردی ہے ، چوہدری نوید احمد

ہفتہ 9 اگست 2025 21:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2025ء) جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی کنوینر چوہدری نوید احمد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ موجود بلوچستان کے حکمرانوں نے صوبے میں ریکارڈ کرپشن کر کے نئی تاریخ رقم کردی ہے وزیر اعلی نے اپنا وعدہ پورا کیا کہ نوکریاں نہیں بکے گی بلکہ بلوچستان میں پورے کے پورے ادارے فروخت ہو چکے ہیں سوشل میڈیا پرنٹ میڈیا پر بلوچستان حکومت کی کرپشن کی داستانیں سن کر رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں بیان میں کہا گیا بلوچستان کے موجودہ مخدوش اور ابتر حالات میں بلوچستان میں امن و خوشحالی کی کوئی امید دیکھائی نہیں دیتی ایسے حالات میں بلوچستانی عوام احساس محرومی اور ذہنی کوفت کا شکار ہیں حالیہ مخدوش حالات کی بدولت بلوچستانی عوام کی بہت بڑی تعداد بلوچستان سے ہجرت کر چکی ہے افسوس کی بات تو یہ ہے کہ ہمارے بڑے بڑے میڈیا ہاسز اور انسانی حقوق کے علمبردار صحافی حضرات بھی بلوچستان کے معاملے پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں کسی فلم اسٹار شادی اور طلاق کی خبریں سارہ دن چلے گی میں ارباب اختیار محب وطن قوتوں سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کرتا ہوں کہ خدارا بلوچستان اور بلوچستانی عوام پر رحم کریں بلوچستان مزید تجربات کا متحمل نہیں ہوسکتا بلوچستان میں لوٹ مار کرپشن کیبازار کو بند کر یں کرپٹ نااہل چال پلوس مسلط کردہ غیر سیاسی حکومت سے عوام کی جان چھڑائے ملک بچانے کے لیے ایسے سخت فیصلوں کی ضرورت ہے۔