کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کی ٹرائلز شروع ہوتے ہی بھرپور پذیرائی

اتوار 10 اگست 2025 13:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2025ء) پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کا کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام بھرپور پذیرائی حاصل کر رہاہے، جس کے ٹرائلز پاکستان بھر کے مختلف شہروں میں منعقد کیے جا رہے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد ملک بھر میں نوجوان کھلاڑیوں کے کرکٹ ٹیلنٹ کی تلاش کر کے اسے پروان چڑھانا ہے، جو کرکٹ کے خواہشمند کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے اور اعلیٰ درجے کی ٹیموں میں جگہ حاصل کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔

لاہور قلندرز کے ساتھ مل کر یہ پروگرام غیر معمولی نوجوان کرکٹرز کو تلاش کرے گا جو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر سکتے ہیں۔ حکام کے مطابق، ٹرائلز ملک بھر کے اہم مقامات پر منعقد کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹیلنٹ ہنٹ کا ہدف پاکستان کرکٹ میں نئے ٹیلنٹ کو داخل کرنا ہے ۔ فائنلسٹ کھلاڑیوں کو پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام میں شامل کیا جائے گا، جن کی قومی اور بین الاقوامی سطح پر تربیت، گرومنگ کی جائے گی ۔

پروگرام کا مقصد نچلی سطح پر ترقی پانے والے ٹیلنٹ کی تلاش اور انہیں کھیل میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے ضروری مدد فراہم کرنا ہے ۔وزیراعظم یوتھ پروگرام کا کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ اقدام پاکستانی کرکٹ کے مستقبل کو تشکیل دینے کے لیے تیار ہے۔جیسے جیسے ٹرائلز آگے بڑھ رہے ہیں، کرکٹ کے شائقین نئے ٹیلنٹ کے ابھرنے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں ۔