بشنوئی گینگ کی سلمان خان کے ساتھ کام کرنے والوں کو جان سے مارنے کی دھمکی

اتوار 10 اگست 2025 14:05

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2025ء)جیل میں قید گینگسٹر لارنس بشنوئی کے گروہ کے ایک رکن نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے ساتھ کام کرنے والے اداکاروں، پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز کو جان سے مارنے کی دھمکی دے دی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق آن لائن گردش کرنے والی ایک آڈیو کلپ میں خود کو ہیری باکسر کہلانے والے شخص نے فائرنگ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی پروڈیوسر، ڈائریکٹر یا اداکار سلمان خان کے ساتھ کام کرے گا، اسے گولی مار دی جائے گی۔ اس نے مزید کہا کہ گینگ چھوٹے درجے کے پروڈیوسرز، ڈائریکٹرز اور اداکاروں کو بھی مارنے سے گریز نہیں کرے گا اور جو کوئی سلمان خان کے ساتھ کام کرے گا وہ اپنی جان کا خود ذمہ دار ہوگا۔