لیپہ ویلی ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی محترمہ بینش جرال کی سربراہی میں کھلی کچہری کا انعقاد

تمام لوگوں کی شکایات کو جہلم ویلی کے تمام آفیسران نے بغور سنا،تمام ضلعی آفیسران کے سربراہان کی لوگوں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی

اتوار 10 اگست 2025 15:40

لیپہ ویلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2025ء)ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی محترمہ بینش جرال کی سربراہی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا،اس موقع پر امیدوار اسمبلی حلقہ 7 شوکت جاوید میر، چیرمین ضلع کونسل طیب منظور کیانی، ایس پی جہلم ویلی عباس علی بھی موجود تھے،جہلم ویلی انتظامیہ اور تحصیل انتظامیہ تمام محکمہ جات کے آفسران نے شرکت کی، کھلی کچہری میں عوام علاقہ لیپہ ویلی نے شرکت کی اس موقع پر تمام لیپہ ویلی کی عوام نے مختلف مسائل کے حوالہ سے ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی کو آ گاہ کیا، جس پر انتظامیہ جہلم ویلی کے تمام آفسران نے مسائل کو سننے کے بعد مسائل کو حل کرنے کی یقین دہائی کرائی،کھلی کچہری میں تمام لوگوں کی شکایات کو جہلم ویلی کے تمام آفیسران نے بغور سننے کے بعد فرد فرد تمام مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے جوابات دیے، تمام ضلعی آفیسران کے سربراہان نے لوگوں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہائی کرائی، اس موقع پر لیپہ ویلی کے عوام علاقہ نے حکوت آزاد کشمیر اور ضلعی انتظامیہ کا تہہ دل سے شکریہ کیا کہ انہوں نے لیپہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کر کے عوام علاقہ کے تمام مسائل سنے انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں ضلعی انتظامیہ لیپہ ویلی کے تمام مسائل کو حل کرنے کے لیے کردار ادا کرے گئی اور مسائل کو احکام بالا تک پہنچائے گء اور مسائل کو اعلیٰ احکام سے حل کروانے میں بھی بھر پور کردار ادا کرے گئی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی نے خطاب کرتے ہوئے کہ میں عوام علاقہ لیپہ ویلی کی شکر گزار ہوں جہنوں نے خوش اسلوبی سے اپنے مسائل بیان کیے،انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہوئی کہ کہ لیپہ کے لوگ ذاتی مسائل سے کم اور اجتماعی مسائل کو زیادہ فوقیت دیتے ہیں، انہوں نے کہا تمام مسائل کو حل کرنے کے لیے احکام بالا کو تاریک کی جائے گی،تمام متاثریں کو بہت جلد معاوضہ جات کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے ایل او سی کے متاثرین کو بروز اتوار صبح 10 بجے گرلز ڈگری کالج میں چیک ادا کر دیے جائیں گے، دیگر متاثرین جو گزشتہ سروے میں رہ گے تھے ان کے مکانوں کی چھتوں کے لیے چادریں بھی فراہم کء جائیں گی، آفاتے سماوی سے متاثر افراد کے چیک ستمبر کے پہلے ہفتہ تک لوگوں کی دہلیز پر فراہم کر دیے جائیں گے، مہاجرین گھڑی دوپٹہ کو قبرستان کے لیے جگہ فراہم کرنے کے لیے بھر پور کرداد ادا کیا جائے گا، اس حوالہ سے کمشنر مظفرآباد ڈویژن کو تاریک کی جائے گی،سکولوں اور کالجوں میں سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے حوالہ سے احکام بالا سے تحریکِ کی جائے گئی، ریسکیو 1122 کی گاڑیوں کے حوالہ سے بھی مسائل تھے گاڑیاں ٹھیک ہو چکی ہیں، کنٹرول لائن پر بنکرز کی اشد ضرورت ہے یہ معاملات بھی اعلیٰ سطح پر جلد یکسو کر دیے جائیں گے،علاؤہ ازیں انہوں نے تمام مسائل کو حل کرنے اور احکام بالا تک پہنچانے کی یقین دہائی کرائی، اس موقع پر ایس پی جہلم ویلی نے کہا کہ پولیس کی کمی کو پورا کیا جائے ٹریفک ملازمین اور دیگر سٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ لیپہ تھانہ کی عمارت کو بھی جلد تعمیر کر دیا جائے گا، آزاد کشمیر پولیس ڈیجیٹلایز کی طرف گامزن ہے لیپہ میں بھی خدمت مرکز قائم کر دیا گیا ہے، آن لائن کام کیا جا رہا ہے دہشت گردی خدشات کے پیش نظر پھیری والوں ضلع میں داخل ہونے سے روکا جا رہا ہے،دفعہ 144 نافذ ہے انہوں نے کہا کہ پولیس کے ریلیوینٹ تمام مسائل حل کیے جائیں گئے انتظامیہ آپ کے ساتھ ہو گء اور پولیس آپ کی محافظ ہو گئی کھلی کچہری میں بڑی تعداد میں عوام علاقہ نے شرکت کی-