سوات، سنگوٹہ میں ٹریفک حادثہ، موٹرسائیکل سوار جاں بحق

اتوار 10 اگست 2025 16:00

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2025ء)سوات کے علاقے سنگوٹہ میں ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت ذاکر ولد کاکی ساکن تلیگرام حال الہ آباد کے نام سے ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

حادثہ صبح کے وقت سنگوٹہ کے مقام پر پیش آیا، جہاں ٹرک اور موٹرسائیکل میں ٹکر کے نتیجے میں ذاکر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :