کراچی کی سڑکیں شہریوں کیلئے موت کا کنواں بن چکی ہیں،آفاق احمد

اتوار 10 اگست 2025 17:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2025ء)چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے کراچی میں ڈمپر حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اتوارکو اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ کراچی کی سڑکیں شہریوں کے لیے موت کا کنواں بن چکی ہیں، متعلقہ ادارے اور سندھ حکومت تماشائی بنی بیٹھی ہے۔