ی* آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل(ر) حمید گل کی دسویں برسی 15اگست کو منائی جائے گی

k جنرل حمید گل 20 نومبر، 1936ء میں سرگودھا میں پیدا ہوئے ةاٴْنہوں نے 1965 اور 1971 کی پاکستان بھارت جنگوں میں حصہ لیا اور افغان لڑائی میں اہم کردار ادا کیا

اتوار 10 اگست 2025 18:00

ٹ* جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2025ء) آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل(ر) حمید گل کی دسویں برسی 15اگست کو منائی جائے گی۔ جنرل حمید گل 20 نومبر، 1936ء میں سرگودھا میں پیدا ہوئے۔اٴْنہوں نے 1965 اور 1971 کی پاکستان بھارت جنگوں میں حصہ لیا اور افغان لڑائی میں اہم کردار ادا کیا۔1965 میں وہ چونڈہ کے محاذ پر ٹینک کمانڈر تھے۔ 1972 سی1976ء تک وہ بٹالین کمانڈر رہے۔

(جاری ہے)

1978 میں اٴْن کی بریگیڈیئر کی حیثیت سے ترقی ہوئی، اور 1980 میں وہ فرسٹ آرمرڈ ڈویڑن ملتان میں کمانڈر رہے،1988ء میں جنرل حمید گل کو ضیاء الحق نے ڈی جی آئی ایس آئی بنایا تھا، اس سے قبل وہ کور کمانڈر ملتان تھے،ان کی عمر 79 سال تھی، حمید گل 1987 سے 1989 تک آئی ایس آئی کے سربراہ رہے، انہوں نے 1956ء میں پاک فوج میں شمولیت اختیار کی تھی، اور 1992ء میں ریٹائر ہو گئے تھے۔وہ15اگست2015ء کوانتقال کر گئے۔