ٌبانی چیئرمین افتخار علی ملک کی سربراہی میں یو ایس پاکستان بزنس کونسل کے قیام کے 23 سال مکمل

اتوار 10 اگست 2025 18:00

خ*لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2025ء)بانی چیئرمین افتخار علی ملک کی سربراہی میں یو ایس پاکستان بزنس کونسل کے قیام کے 23 سال مکمل ہو گئے جو دوطرفہ اقتصادی شراکت داری کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ اتوار کو یہاں جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق، افتخار علی ملک نے بطور صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری 2002 میں اس وقت کے وفاقی وزیر خزانہ شوکت عزیز کی موجودگی میں واشنگٹن میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے جبکہ احمد سی بوزار نے بطور چیئرمین یو ایس کونسل دستخط کیے تھے۔

واشنگٹن ڈی سی میں معروف پاکستانی تاجر رہنما افتخار علی ملک کی وڑنری قیادت میں قائم ہونے والی یہ کونسل دونوں ممالک کے درمیان افہام و تفہیم، تجارتی سہولت کاری اور نجی شعبے کے تعاون کو فروغ دینے والے ایک بڑے پلیٹ فارم کے طور پر ابھری ہے۔

(جاری ہے)

بانی چیئرمین کے طور پر افتخار علی ملک نے حکومت، صنعت اور چیمبرز سمیت تمام اہم اسٹیک ہولڈرز کو جمع کیا تاکہ مکالمے کے فروغ اور دو طرفہ تجارت کے لیے ایک مضبوط فریم ورک تیار کیا جا سکے۔

ان کی دانشمندانہ قیادت نے طویل مدتی شراکت داری کی بنیاد رکھی اور پاکستان کے بنیادی شعبوں، توانائی، آئی ٹی، زراعت، ٹیکسٹائل اور سروسز میں امریکی سرمایہ کاری کے دروازے کھول دیے۔ افتخار علی ملک نے کہا کہ آج عالمی اقتصادی حرکیات کے شانہ بشانہ ارتقائ کے ساتھ ساتھ، کونسل جدت، شمولیت اور طویل مدتی تعاون کے لیے پرعزم ہے۔ یہ اسٹریٹجک اتحاد ایک پل کے طور پر کام کرتا ہے، جس سے دونوں ممالک کو نئے اقتصادی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور تجارتی مواقع کو کھولنے میں مدد ملتی ہے