کے الیکٹرک نے اب صارفین کو فراہم کیے جانے والے نئے بل کی شکل متعارف کرا دی

اتوار 10 اگست 2025 18:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2025ء)شہر قائد کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے الیکٹرک نے اب صارفین کو فراہم کیے جانے والے نئے بل کی شکل متعارف کرا دی ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کراچی الیکٹرک(کے الیکٹرک)نے گزشتہ دنوں بجلی کے بل میں تبدیلی کا اعلان کیا تھا۔ اب اس بل کی نئی شکل کی رونمائی بھی کرا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق ادارے نے بجلی کے بل کی نئی شکل متعارف کرا دی ہے۔ بل میں کوئی ٹیرف یا سلیب تبدیل نہیں کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق نیابل کے الیکٹرک کے ماحول دوست عزم کی ایک اور عملی کاوش ہے۔ نیا لے آئوٹ صارف دوست ہے۔ جس میں حسابات اور معلومات کو یکجا کر دیا گیا ہے۔صارفین کے الیکٹرک کی ویب سائٹ پر نئے لے آوٹ کی تفصیلات دیکھ سکتے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل کے الیکٹرک نے تین سال قبل 2022 میں بجلی کے بل میں تبدیلی کی تھی اور بل کے حجم کم کرتے ہوئے چھوٹے سائز کا ہرے رنگ کا بل متعارف کرایا تھا۔

متعلقہ عنوان :