ھ* عارف والا، سابق صدر پاکستان جنرل(ر) پرویز مشرف کی82 ویں سالگرہ آج منائی جائیگی

اتوار 10 اگست 2025 19:00

= عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2025ء) سابق صدر پاکستان جنرل(ر) پرویز مشرف کی82 ویں سالگرہ آج -11اگست بروز سوموار کومنائی جائیگی وہ -11اگست 1943 کو دہلی میں پیدا ہوئے اس سلسلہ میں عارفوالاسمیت ملک بھرمیں آل پاکستان مسلم لیگ کے زیراہتمام تقریبات انعقاد پذیر ہوںگی جس میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف پاکستان کے بارہویں صدرتھے وہ-12 اکتوبر 1999سے لے کر20 نومبر2002 تک چیف ایگزیکٹو اور -18اگست2008 تک صدر پاکستان رہے ہیںوہ 5فروری2023کو79 برس کی عمرمیں دبئی کے ہسپتال میں طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے تھے ۔