چینی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافے اور قلت پیدا کرنیوالوں کو گرفتار اور بھاری جرمانے عائد کئےجارہے ہیں، ترجمان پرائس کنٹرول

اتوار 10 اگست 2025 19:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2025ء) چینی کے مقرر کردہ نرخوں پر عملدرآمد نہ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 307دکانداروں کیخلاف چینی کی قیمتوں میں ناجائز منافع خوری پر کارروائیاں کی گئیں، پنجاب بھر میں 49افراد گرفتار، 2کیخلاف مقدمات درج جبکہ 258افراد کو جرمانے عائد کیے گئے ہیں،اب تک 30ہزار699افراد کیخلاف کارروائیوں میں 2192افراد گرفتار 373کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے ہیں،لاہور ڈویژن میں 36گراں فروشوں کیخلاف کارروائیوں کے دوران 6افرادگرفتار کئے گئے، گوجرانولہ ڈویژن میں 45اور فیصل آباد میں 52دوکانداروں کیخلاف چینی کے نرخوں کی خلاف ورزی پر کارروائیاں کی گئیں، ساہیوال ڈویژن میں 10، سرگودھا 16جبکہ راولپنڈی میں 33گراں فروشوں کیخلاف کارروائیاں کی گئیں،بہاولپور ڈویژن میں 45،ڈی جی خان 10، جبکہ ملتان میں 60چینی گراں فروشوں کیخلاف کارروائیاں کی گئیں۔

(جاری ہے)

ترجمان پرائس کنٹرول کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافے اور قلت پیدا کرنیوالوں کو گرفتار اور بھاری جرمانے عائد کیے جارہے ہیں، عام مارکیٹ میں نرخوں پر عملدرآمد میں واضح بہتری آئی ہے، چھٹی کے روز بھی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس عام مارکیٹس میں چینی کے نرخوں کی نگرانی یقینی بنارہے ہیں۔