Live Updates

گنڈاپور عمران خان سمیت خیبرپختونخوا کی عوام کے ساتھ ڈبل گیم کھیل رہا ہے، افتخار حسین

ٹ*23ا اگست آسلام اباد مارچ خیبرپختونخوا کے وسائل پر ڈاکہ زنی کے خلاف جدوجہد کا سنگ میل ثابت ہوگا،معدنیات پر کسی ریمورٹ کنٹرول طاقت کی بالادستی تسلیم نہیں کرتے، صدر عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا

اتوار 10 اگست 2025 21:40

, نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2025ء)عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر میاں فتخار حسین نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی آمین گنڈاپور عمران خان سمیت خیبرپختونخوا کی عوام کے ساتھ ڈبل گیم کھیل رہا ہے۔23ا اگست آسلام اباد مارچ خیبرپختونخوا کے وسائل پر ڈاکہ زنی کے خلاف جدوجہد کا سنگ میل ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

معدنیات پر کسی ریمورٹ کنٹرول طاقت کی بالادستی تسلیم نہیں کرتے۔

خیبرپختونخوا میں جمہوری اصولوں کے منافی حکومت کی تبدیلی میں عوامی نیشنل پارٹی حصہ نہیں بنے گئی اور نہ ہی کسی سازش کا حصہ بنے گئے۔کارکن پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل پبی کی ویلیج کونسل ڈاگ بے سود اور وزیرگڑھی کے عہدداران اور عوامی مشران کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات