لله*ایوان بالا کی توانائی ،اورسیز پاکستان اور استحقاق کمیٹیوں کے اجلاس آج سوموار کو ہوگے، نوٹیفکیشن جاری

اتوار 10 اگست 2025 21:40

/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2025ء) ایوان بالا کی توانائی ،اورسیز پاکستان اور استحقاق کمیٹیوں کے اجلاس آج سوموار کو ہوگے۔

(جاری ہے)

سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس چیرمین سینیٹر محسن عزیز کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوگا اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی کمیٹی کو نیٹ ہائیڈل ادائیگی کے طریقہ کار اور خیبر پختونخوا کے ہائیڈل منصوبوں کو منظوری کے باوجود سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل نہ کئے جانے کے حوالے سے بریفنگ دیں گے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اورسیز پاکستانیز کا اجلاس چیرمین سینیٹر ذیشان خانزادہ کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوگا اجلاس میں بیرون ممالک پاکستانی ہنرمندوں کے لئے ملازمت کے مواقعوں سمیت دیگر اہم امور پر بحث کی جائے گی سینیٹ کی استحقاق کمیٹی کا اجلاس چیرمین سینیٹر سید وقار مہدی کی سربراہی میں منعقد ہوگا اجلاس میں قائداعظم یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر اور ایف بی آر کے چیرمین کے خلاف استحقاق کی تحریکوں پر بحث کی جائے گی۔

۔۔۔۔اعجاز خان