تمباکو اور تمباکو سے تیار اشیا ء کی برآمدات 52 ارب روپے تک پہنچ گئیں

سال 24-2023 کے مقابلے میں گزشتہ مالی سال برآمدات میں دو گنا سے زائد اضافہ

پیر 11 اگست 2025 02:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)پاکستان کی تمباکو اور تمباکو سے تیار اشیا ء کی برآمدات دو گنا سے زائد اضافے سے 52 ارب روپے تک پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

دستاویز کے مطابق پاکستان نے تمباکو اور تمباکو سے تیار اشیا ء کی 23-2022 میں 79.82 ملین ڈالرز کی برآمدات کیں، 24-2023 کے دوران تمباکو کی مصنوعات سے 77.61 ملین ڈالرز کمائے تاہم 25-2024 میں دو گنا اضافے سے 183.80 ملین ڈالرز کا تمباکو اور اس سے تیار اشیا ء برآمد کی گئیں، 25-2024 میں قومی خزانے کو تمباکو سے 52 ارب روپے کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔وزارت خزانہ کے مطابق تمباکو اور اس سے تیار شدہ اشیا ء کی برآمد پر کوئی پابندی نہیں، کسٹم کلیکٹریٹس دیگر برآمدی اشیا ء کی طرح تمباکو برآمدات میں سہولت فراہم کرتے ہیں۔