ہری پور پولیس کی کارروائی، قتل میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

پیر 11 اگست 2025 11:00

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) ہری پور پولیس نے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ مکھنیال کی حدود کوٹلہ میں آتشیں اسلحے سے محمد رستم کو قتل جبکہ عمیر پر بااردہ قتل فائرنگ کرنے کا واقعہ پیش آیا۔

(جاری ہے)

مدعی کوثر کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 302.324.109.34 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔ ایس ایچ او تھانہ مکھنیال اعظم خان نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزمان عنایت ولد نیاز، سعید ولد عنایت اور الیاس ولد اللہ دتہ ساکنان کوٹلہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔