بزنس کمیونٹی کو سہولیات فراہم کرنامعاشی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے ، روبینہ امجد

پیر 11 اگست 2025 13:13

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) مسز روبینہ امجدبانی صدر خواتین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ورہنما یونائیٹڈ بزنس گروپ اور مسز شاہدہ آفتاب صدرفیصل آباد وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے وفاقی بورڈ آف ریونیو کی جانب سے وفاقی بجٹ 2025-26 میں شامل سخت گیر ٹیکس اقدامات واپس لینے کے فیصلے کو سراہا ہے۔ انہوں نے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی جانب سے بزنس کمیونٹی کے مؤقف کی حمایت کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ بزنس کمیونٹی ٹیکس ریونیو میں سب سے بڑا فریق اور پاکستان کی معیشت کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کو سہولت فراہم کرنا دراصل معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے جس کے نتیجے میں زیادہ ریونیو حاصل ہوتا ہے، روزگار کے مواقع بڑھتے ہیں اور مجموعی قومی پیداوارکی شرح تیزی سے بڑھتی ہے۔انہوں نے حکومت کے اس بزنس کمیونٹی دوست فیصلے کو سراہتے ہوئے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے ملک کے معاشی مفادات کو فروغ دینے کے کردار کا اعتراف کیا۔