گوجرانوالہ میں مبینہ تشدد سے گھریلو ملازمہ جاں بحق

مقتولہ کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کی بیٹی پر تشدد کیا گیا، جسم پر زخموں کے نشانات تھے

پیر 11 اگست 2025 15:16

گوجرانوالہ میں مبینہ تشدد سے گھریلو ملازمہ جاں بحق
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)گوجرانوالہ میں مبینہ تشدد سے گھریلو ملازمہ جاں بحق ہوگئی۔پولیس کے مطابق مبینہ قتل کا واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پیش آیا جس میں مقتولہ کے والد نے الزام عائد کیا ہیکہ اس کی بیٹی پر تشدد کیا گیا، جسم پر زخموں کے نشانات تھے۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر گھر کے مالک اور اس کے بیٹیکو حراست میں لیلیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :