غزہ، اسرائیلی حملے میں عرب ٹی وی الجزیرہ کا صحافی شہید

پیر 11 اگست 2025 17:43

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)غزہ سٹی پر اسرائیلی حملے میں قطری نیوز چینل الجزیرہ کا صحافی انس الشریف اپنے ساتھیوں سمیت شہید ہوگیا۔

(جاری ہے)

غزہ کے الشفا اسپتال کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ الجزیرہ کے صحافی انس الشریف اپنے 4 ساتھیوں کے ساتھ اسرائیلی ٹارگٹڈ حملے میں شہید ہوئے۔الجزیرہ نیوز چینل کے مطابق 28 سالہ صحافی انس الشریف اس وقت شہید ہوا جب اسپتال کے مرکزی دروازے پر صحافیوں کے لیے لگائے گئے ایک خیمے کو اسرائیلی فوج نے نشانہ بنایا۔رپورٹس کے مطابق حملے میں الجزیرہ کے نمائندے محمد قریقیہ، کیمرامین ابراہیم ظاہر اور محمد نوفل بھی شہید ہوئے ہیں۔