
گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے فیز ٹوکی منظوری دیدی گئی
پیر 11 اگست 2025 18:15
(جاری ہے)
گوادر پرو کے مطابق اس منصوبے کی کل تخمینی لاگت 30.13 ارب روپے ہے، جس کا 95 فیصد حصہ سی پیک کے تحت چینی گرانٹ ان ایڈ کے ذریعے فراہم کیا جائے گا۔
چین ہاربر انجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ (CHEC) اس ایکسپریس وے کی تعمیر کا کام سنبھالے گی۔ گوادر پرو کے مطابق یہ منصوبہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گوادر پورٹ تک 13.8 کلومیٹر طویل چھ لین ڈوئل کیریج وے کے طور پر تعمیر کیا جائے گا۔ایکسپریس وے کا دوسرا فیز 13.8 کلومیٹر طویل، چھ لین ڈوئل کیریج وے کے طور پر تعمیر کیا جائے گا۔۔ یہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ (NGIA) کو موجودہ ایسٹ بے ایکسپریس وے سے براہ راست منسلک کرے گا، جس سے گوادر پورٹ تک ہموار اور تیز رفتار کارگو ٹرانسپورٹ ممکن ہو گی۔ اس منصوبے میں ٹول پلازہ، نکاسی آب، لائٹنگ، باڑبندی، اور سیکیورٹی ٹاورز جیسی معاون سہولیات بھی شامل ہیں۔ یہ روڈ پروجیکٹ گوادر کی لاجسٹکس میں اہم کردار ادا کرنے اور پورٹ کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے کا پہلا فیز جون 2022 میں مکمل ہو چکا ہے، یہ چھ لین سڑک تقریباً 19 کلومیٹر طویل ہے اور گوادر پورٹ کی مرکزی شریان ہے، جس کے ذریعے پورٹ کی ساری ٹریفک گزرتی ہے، اور یہ سی پیک کے اہداف کے مطابق گوادر کو خطے کا لاجسٹک اور اقتصادی مرکز بنانے کے خواب کو حقیقت میں تبدیل کر رہی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق ایسٹ بے ایکسپریس وے فیزون کی لاگت 168 ملین امریکی ڈالر رہی، جو گوادر پورٹ اور اس کے فری زون I اور فری زون II کو مکران کوسٹل ہائی وے (N-10) اور موٹروے 8 (سی پیک کا مغربی روٹ) سے منسلک کرتا ہے۔ اس سڑک کے ذریعے درآمد، برآمد اور ٹرانزٹ مال کی خنجراب، چین کی سرحد تک مؤثر اور ہموار نقل و حمل ممکن ہوئی ہے۔یہ منصوبہ 12 جنوری 2015 کو ایکنک سے منظور ہوا، جبکہ اس کا معاہدہ گوادر پورٹ اتھارٹی (GPA) اور چائنا کمیونیکیشنز کنسٹرکشن کمپنی کے درمیان 24 ستمبر 2017 کو طے پایا تھا۔مزید قومی خبریں
-
ٹریڈنگ کارپوریشن نے2 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کیلئے ٹینڈر جاری کردیا،21اگست تک بولیاں طلب
-
قرآن و سنہ موومنٹ کے زیر اہتمام استحکامِ پاکستان سیمینار
-
شارجہ حکومت اور پاکستان بزنس کونسل نے پہلی بار سرکاری سطح پر یومِ آزادی پاکستان شاندار انداز میں منایا
-
دبئی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
ابوظہبی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
دبئی ایکسپو سٹی میں پاکستان کا سب سے بڑا جشنِ آزادی میلہ
-
ابوظہبی میں پاکستان ایمبیسی کا جشنِ آزادی فیسٹیول 2025 — پاکستانی ثقافت، فن اور روایات کا شاندار مظاہرہ
-
یومِ آزادی کی خوشی میں پاکستان بزنس کونسل کا اسپیڈ نیٹ ورکنگ ایونٹ — قونصل جنرل حسین محمد مہمانِ خصوصی
-
کراچی: 18 سے 23 اگست کے دوران مون سون بارشوں کا نیا اسپیل متوقع
-
78 ویں یوم آزادی معرکہ حق پر قومی اتحاد نے سازشی عناصر کی زبانیں بند کردی، سعید غنی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے لاہور قلندر کے سی ای او عاطف رانا کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی کابینہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.