قیامِ پاکستان میں مسیحی قوم کی خدمات تاریخ کا روشن باب ہے،ریورنڈ یوئیل بھٹی

یومِ اقلیت صرف تقریبات تک محدود نہیں ہونا چاہیے مفتی عاشق حسین، علامہ محمد احسن صدیقی، صبیح المسیح، چوہدری یوسف اختر

پیر 11 اگست 2025 18:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)پاکستان میں قومی یومِ اقلیت کے موقع پر یس پیس پروموٹرز پاکستان اور اے بیٹر کمیونٹی فار آل کینیڈا پاکستان کے زیرِ اہتمام ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت ریورنڈ یوئیل بھٹی نے کی۔ تقریب میں مختلف مذاہب اور طبقات سے تعلق رکھنے والے قومی و عالمی رہنماو?ں نے براہ راست اور آن لائن شرکت کی اور بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری اور اقلیتوں کے مساوی حقوق کے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر مفتی عاشق حسین، علامہ محمد احسن صدیقی، معروف عالمی مسیحی سماجی رہنما صبیح المسیح، جرمن نژاد پاکستانی سیاسی و سماجی رہنما چوہدری یوسف اختر، سماجی کارکن نعمان ذکی، سرفراز تبسم، جاوید عنایت، اعجاز یونس اور البرٹ عروج بھٹی نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

مقررین نے اپنے بیانات میں کہا کہ قیامِ پاکستان میں اقلیتوں خصوصاً مسیحی قوم کی قربانیاں اور خدمات قومی تاریخ کا روشن باب ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی 11 اگست 1947 کی تاریخی تقریر، جس میں اقلیتوں کو مساوی شہری حقوق دینے کا وعدہ کیا گیا تھا، کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنایا جائے، تاکہ نئی نسل حقیقی قومی تاریخ سے واقف ہو سکے۔شرکاء نے اس امر پر تشویش ظاہر کی کہ اقلیتوں کا دن تو بڑے اہتمام سے منایا جاتا ہے لیکن باقی سال ان کے مسائل کو خاطر میں نہیں لایا جاتا۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اقلیتوں کو درپیش تعلیمی، معاشی، سماجی اور سیاسی مسائل کے حل کے لیے جامع پالیسی بنائی جائے اور اس پر مو?ثر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔تقریب میں مقررین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اقلیتوں کو اپنے نمائندے براہِ راست ووٹ کے ذریعے منتخب کرنے کا حق دیا جانا چاہیے، تاکہ وہ حقیقی معنوں میں اپنی قوم کے مسائل اور مفادات کی ترجمانی کر سکیں۔آخر میں ریورنڈ یوئیل بھٹی نے کہا کہ یومِ اقلیت صرف تقریبات تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ یہ ایک موقع ہے کہ ہم سب مل کر ایک ایسے پاکستان کی تعمیر میں کردار ادا کریں جہاں ہر شہری، خواہ اس کا تعلق کسی بھی مذہب یا عقیدے سے ہو، مساوی حقوق، عزت اور مواقع سے مستفید ہو سکے۔