ٹی ایم اے آفس الائی میں جشن آزادی پاکستان اور معرکہ حق کی مناسبت سے خصوصی سرگرمیوں کا انعقاد

پیر 11 اگست 2025 18:22

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن آفس الائی میں جشنِ آزادی پاکستان اور معرکہ حق کی مناسبت سے خصوصی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر تمام عملہ کو قومی بیجز تقسیم کئے گئے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ٹی ایم اے الائی کی تمام گاڑیوں کو سبز ہلالی پرچم اور سٹیکرز سے دلکش انداز میں سجایا گیا۔ دفتر کی مکمل صفائی کی گئی اور ہر کونے کو خوبصورت جھنڈوں اور اسٹیکرز سے مزین کیا گیا۔ یہ تمام اقدامات اس عزم کی تجدید ہیں کہ ہم سب مل کر اپنے وطن کو صاف، خوبصورت اور سرسبز رکھیں گے اور آزادی کا جشن بھرپور جوش و جذبہ سے منائیں گے۔