پاناما کی گیشا کافی کا سب سے مہنگے داموں فروخت ہونے کا ریکارڈ

پیر 11 اگست 2025 19:36

پاناما کی گیشا کافی کا سب سے مہنگے داموں فروخت ہونے کا ریکارڈ
پاناماسٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)پاناما کی گیشا کافی نے دنیا کے سب سے مہنگے داموں فروخت کا ریکارڈ قائم کر دیا۔

(جاری ہے)

پاناما کی مشہور گیشا کافی نے ایک بار پھر تاریخ رقم کر دی، بیسٹ آف پاناما 2025 انٹرنیشنل آن لائن آکشن میں اس کا فی کلو گرام ریکارڈ 30 ہزار 204 امریکی ڈالر میں فروخت ہوا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاناما کے صوبے چریکی کے ایک چھوٹے قصبے بوکیٹے میں واقع ہاسینڈا لا ایسمریلڈا فارم میں تیار کی گئی واشڈ گیشا کافی کو دبئی کے ایک خریدار نے خرید لیا۔