مظفرگڑھ ، 18سال کی عمر کے افراد کے ووٹ کا اندراج،اور انتخابی عمل میں شرکت کو یقینی بنانا ہے،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر

پیر 11 اگست 2025 20:34

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کوٹ ادو، اللہ بخش ملغانی نے کہا ہے کہ جن افراد کی عمر اٹھارہ سال یا اس سے زیادہ ہوچکی ہے ان کی انتخابی عمل میں شرکت اور ان کے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنانا ہے تاکہ وہ آئندہ انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کر کے بہتر قیادت کا انتخاب کرسکیں۔یہ بات انہوں نے خواجہ سرا، افراد باہم معذوری ، مذہبی اقلیتوں ، طلبہ اور خواتین کے ساتھ ایک مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ شہری اپنے ووٹ کی تفصیلات جاننے کے لیے شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس بھیج سکتے ہیں۔ مزید رہنمائی کے لیے شہری الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ یا ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے دفتر سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔ اجلاس میں شریک اسسٹنٹ الیکشن کمشنر نور الامین نے کہا کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے اور جمہوری ملک میں ووٹ رجسٹریشن کا ہونا بنیادی شرط ہے۔ اجلاس میں سماجی کارکنوں اور ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔\378