وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی چوہدری سالک حسین کی بنوں میں پروٹیکٹر آفس قائم کرنے کی ہدایت

ترسیلات زر کو ماہانہ چار ارب ڈالر تک لے جانے کا ٹارگٹ ہے، وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین

پیر 11 اگست 2025 22:22

وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی چوہدری سالک حسین کی بنوں میں پروٹیکٹر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)وفاق وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین سے جمعیت علماء اسلام کے رہنما اور سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے ملاقات کی، ملاقات میں بیرون ممالک میں روز گار اور ہنر کی فراہمی کے حوالے سے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ بیرون ملک روز گار اور ہنر کی فراہمی کے حوالے سے خیبرپختونخواہ اور بلوچستان ان کی ترجیحات میں شامل ہے، ترسیلات زر میں خیبرپختوانخوا کے لوگوں کا بڑا حصہ ہے، ترسیلات زر کو ماہانہ چار ارب ڈالر تک لے جانے کا ٹارگٹ ہے۔

سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے کہا کہ خیبرپختونخواہ کے لوگوں کو بیرون ممالک روز گار اور دیگرمسائل کا سامنا ہے، بنوں کے لوگوں کو چار گھنٹے کا سفر کر کے ڈی آئی خان پروٹیکٹر آفس جانا پڑتا ہے، بنوں میں بھی پروٹیکٹر آفس قائم کیا جائے تاکہ مقامی اور اردگرد کے علاقوں کے لوگوں کو سہولت ہو۔وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے بنوں میں پروٹیکٹیٹر آفس کے جلد از جلدقیام کیلئے ہدایات جاری کرتے ہوئے اس سلسلے میں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔پاکستان میں بسنے والا ہر شہری خواہ کسی بھی مذہب سے ہو، برابر کا پاکستانی ہے۔