آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان

پیر 11 اگست 2025 22:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے تاہم خطہ پوٹھوہار ،شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہا تاہم گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش گلگت بلتستان: بابوسر میں 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔پیر کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : دالبندین 45، نوکنڈی، دادو اور چلاس میں 44 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔