بلوچستان میں امن و امان کی مخدوش صورتحال، اسسٹنٹ کمشنر زیارت کے اغوا پر جے یو آئی کا اظہار تشویش

پیر 11 اگست 2025 21:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی پریس ریلیز میں بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بیان میں کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر زیارت کو بیٹے سمیٹ اغوا حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، زیارت جو کہ بلوچستان کے پرامن ترین علاقہ تھا میں اس طرح ناخوشگوار واقعہ ضلعی انتظامیہ کی غفلت اور ناکامی کی وجہ سے پیش آئی ہے، جمعیت علماء اسلام اس طرح واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے، مغویوں کی بازیابی کیلیے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری اقدامات کریں۔

(جاری ہے)

دہشتگردوں کو فوری گرفتار کیا جائے، حکومت نے عوام کے قاتلوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے، عوام کو مزید بے یار و مددگار نہیں چھوڑیں گے، امن و امان مکمل تباہ ہے حکومت اپنی ناکامی تسلیم کر کے مستعفی ہوجائے بلوچستان کے عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں، حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی ناقابل قبول ہے، یہ کیسا قانون ہے جہاں معزز شہریوں کو سر عام اٹھایا جاتا ہے اور دہشتگرد دندناتے پھرتے ہیں- امن و امان کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہو چکے، حکمران عوام کو مزید دھوکہ نہیں دے سکتے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا، اب برداشت کی حد ختم ہو رہی ہے بلوچستان میں بدامنی کی ذمہ داری نااہل حکومت پر عائد ہوتی ہے، حکمرانوں کو اب مزید برداشت نہیں کیا جا سکتا تمام مجرمانہ غفلت کے مرتکب حکمران فوری مستعفی ہوں، بیان میں مزید کہا کہ زیارت میں جہاں تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیک پوسٹیں اور اہلکاران موجود ہوتیہیں اس کے باوجود اتنی بڑی واردات ہہاں کے انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت ہے، تمام ضلعی انتظامی افیسران کو معطل کرکے شامل تفتیش کیا جائے۔