چینی کی قیمتوں میں اضافہ اور ذخیرہ اندوزوں کےخلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رکھی جائیں، کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک

پیر 11 اگست 2025 23:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے کہا ہےکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر چینی کی قیمتوں میں اضافہ اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔ پرائس مجسٹریٹس اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہر جگہ چینی مقررہ نرخوں پر دستیاب ہے۔اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈویژن بھر میں اوپن مارکیٹ میں چینی کی فروخت مقررہ نرخوں پر یقینی بنانے کے لئے سپیشل پرائس مجسٹریٹس فیلیڈ میں فعال ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مختلف مقامات پر چیکنگ کرتے ہوئے 40 افراد خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔ ان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 71,000 روپے کا جرمانہ، 02 افراد گرفتار اور 03 عمارتیں سیل کی گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع راولپنڈی میں چیکنگ کے دوران 22 خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔ اس پر ایکشن لیتے ہوئے 35,000 روپے کا جرمانہ اور 01 عمارتیں سیل کی گئیں۔

ضلع اٹک میں چیکنگ کے دوران 02 خلاف ورزیوں پر 1000 جرمانہ عائد کیا گیا۔ ضلع جہلم میں 05 خلاف ورزیوں پر مجموعی طور پر 3500 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا اور 01 گرفتاری ہوئی۔ اسی طرح ضلع چکوال میں انسپیکشنز کے دوران 02 افراد کو مجموعی طور پر 25,00 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ ضلع مری میں 09 افراد کو خلاف ورزی میں ملوث پاتے ہوئے مجموعی طور پر 29,000 روپے کا جرمانہ اور 01 گرفتاری اور 02 عمارتیں سیل ہوئیں۔