جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر نے آسٹریلیا کیخلاف 16 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

منگل 12 اگست 2025 12:03

جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر نے آسٹریلیا کیخلاف 16 سال پرانا ریکارڈ توڑ ..
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر کوینا مفاکا نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میں 16 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کے خلاف 17 رنز سے کامیابی حاصل کی، ٹم ڈیوڈ کو 83 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔تاہم جنوبی افریقا کے 19 سالہ فاسٹ بولر کوینا مفاکا نے میچ میں 4 وکٹیں لے کر تاریخ رقم کردی۔

مفاکا نے 4 اوورز میں 20 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

جس میں مچل اوون، بین درویش، ایڈم جمپا کے ساتھ ساتھ ٹم ڈیوڈ کی وکٹیں بھی شامل ہیں جنہوں نے صرف 52 گیندوں پر 83 رنز بنائے۔مفاکا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں چار وکٹیں لینے والے سب سے کم عمر فاسٹ باؤلر بن گئے ہیں۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ وین پارنیل کے نام تھا جنہوں نے 2009 میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔اس کے علاوہ کوینا مفاکا نے ایک اور بڑا کارنامہ انجام دیا ہے کہ وہ اب آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں چار وکٹیں لینے والی کم عمر ترین بولر بن گئے ہیں۔اس سے قبل یہ ریکارڈ پاکستان کے شاداب خان کے نام تھا جنہوں نے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔