
کراچی میں ڈمپر، ٹینکر اور ٹریلر پر مشتمل ہیوی ٹریفک شہریوں کا قاتل بن چکا
رواں برس کے 7 ماہ 10 دن کے دوران ہیوی ٹریفک نے 168 زندگیوں کے چراغ گل کیے
منگل 12 اگست 2025 15:56
(جاری ہے)
چند ماہ قبل گلستان جوہر کے قریب ہیوی ٹریفک نے میاں بیوی کو کچل ڈالا تھا جس میں دونوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی تھی۔
خاتون حاملہ تھی اور چند دن میں اس کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع تھی۔یہ جوڑا چیک اپ کے لیے اسپتال جا رہا تھا کہ راستے میں ڈمپر آ گیا۔ اس حادثے کا سب سے ہولناک پہلو یہ تھا کہ ڈمپر کے پہیے نے خاتون کو اس بری طرح کچلا کہ اس کا پیٹ پھٹ گیا اور بچہ باہر آ گیا تھا جو کچھ دیر بعد اپنے ماں باپ کے پاس ہی چلا گیا تھا۔اس کے علاوہ بھی حادثات میں جو جاں بحق ہوئے۔ ان میں کوئی گھر کا واحد کفیل تھا تو کئی والدین کی اکلوتی اولاد تھے۔آئے روز کے حادثات کے بعد کمشنر کراچی نے شہر میں صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک ہیوی ٹریفک کے داخلے پر مکمل پابندی بھی عائد کی، جب کہ سندھ حکومت نے ہیوی ٹریفک کے لیے حد اسپیڈ 30 کلومیٹر مقرر کی، لیکن اکثر حادثات دن کے اوقات میں ہوئے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ انتظامیہ پابندی پر عملدرآمد کرانے میں ناکام رہی۔آئے روز ہیوی ٹریفک حادثات میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر مشتعل افراد متعدد بار ٹینکر اور ڈمپر جلا ڈالے لیکن حادثات تھمنے کا نام نہیں لے رہے۔ریسکیو حکام نے رواں برس یکم جنوری سے 10 اگست تک شہر قائد میں ہیوی ٹریفک سے ہونے والے جانی نقصان کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ رواں برس کے 7 ماہ 10 دن کے دوران ہیوی ٹریفک نے 168 زندگیوں کے چراغ گل کیے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ اموات ٹریلر کی ٹکر سے ہوئیں اور 62 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ واٹر ٹینکر نے 37 افراد کی جانیں لیں تو ڈمپر نے 34 افراد کو روند کر زندگی سے آزاد کر دیا۔اس کے علاوہ بسوں کی ٹکر سے 20 اور منی ٹرک کی وجہ سے 15 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔مزید اہم خبریں
-
پنجاب پولیس کو جاپان پولیس کی طرز پر انفراریڈ اور الٹرا سانک ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کا فیصلہ
-
خیبرپختونخواہ حکومت کی طرف سے سیلاب متاثرین کیلئے مزید 2 ارب روپے جاری
-
اگر چاند کی 14 تاریخ ہو تو بارش کا پانی سمندر میں نہیں جاتا، سعید غنی کی حیرت انگیز منطق
-
پنجاب حکومت نے لاہور ٹرام سروس کے آغاز کی تاریخ بتا دی
-
اسحاق ڈار پاکستان، چین اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی مذاکرات میں شرکت کے لیے کابل پہنچ گئے
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر سید پورماڈل ویلج میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور آپریشن جاری، 200 غیر قانونی تعمیرات مسمار
-
وفاقی حکومت اور پاک فوج مشکل گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ ہرممکن تعاون کے لئے پرعزم ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کی آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے دورہ کے موقع ..
-
پنجاب میں نہم جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان، لڑکیاں بازی مار گئیں
-
حکومت و فوج سیلاب متاثرین کے ساتھ ہے، تمام وسائل عوام کی خدمت کیلئے نچھاور کریں گے، وزیراعظم
-
قومی و صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 5 اکتوبر کو ہوگی
-
سیف سٹی اتھارٹیز نے ای چالانزکی ادائیگی اور تصحیح کے لئے نظام میں آسانی کردی
-
عظمی بخاری کا خیبرپختوانخواہ ،سندھ میں سیلاب و بارشوں سے جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.