سرگودھا پولیس کی منشیات فروشوں اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی ، ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

منگل 12 اگست 2025 17:04

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) سرگودھا پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر منشیات فروشوں اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے سرفراز سے چرس 1 کلو 150 گرام،تھانہ ایس ٹاؤن پولیس نے اعجاز سے شراب 1 لٹر،تھانہ عطاء شہید پولیس نے ابرار سے شراب 20 لٹر،زیان سے شراب 10 لٹر،تھانہ ساہیوال پولیس نے سجاد سے آئس 25 گرام،تھانہ کڑانہ پولیس نے عرفان سے آئس 20 گرام،عظیم سے پسٹل30بور، تھانہ سٹی پولیس نے بلال سے بندوق 12بور، دانیال سے پسٹل30بور، احسن سے پسٹل 30بور اور تھانہ جھال چکیاں پولیس نے حبیب سے بندوق 12بور برآمد کر کے گرفتارملزمان کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔