
بانی سے ملاقات نہ کرانے پر پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ، اسپیکر کی پھر مذاکرات کی پیشکش
یونیورسٹیوں میں مستحق افراد کیلئے خصوصی نشستیں مختص کرنے کا بل منظور ،زکٰوة اور عشر ترمیمی بل بھی منظور کرلیا گیا، آئین میں ترمیم کا بل متعلقہ کمیٹی کے سپرد
منگل 12 اگست 2025 17:15

(جاری ہے)
بانی سے ملاقات نہ کرانے پر پی ٹی آئی ارکان نے قومی اسمبلی میں شدید احتجاج کیا، رکن ملک عامر ڈوگر نے شکوہ کیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود ہمارے قائد سے ہمیں نہیں ملوایا جا رہا۔
اسد قیصر نے کہاکہ عمران خان سے ملاقات اس ایوان میں بیٹھے اراکین کا حق ہے، استحقاق بنتا ہے، ہم اس ایوان کا بائیکاٹ کریں گے۔اسپیکر نے کہا کہ یہ پارلیمنٹری ڈیوٹی نہیں مگر پھر بھی یہ معاملہ حل ہو سکتا ہے، وزیراعظم نے کہا تھا کہ ہمارے ساتھ مل کر بیٹھیں تو بات ہو سکتی ہے، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ میں بھی یہی کہوں گا کہ بائیکاٹ نہ کریں۔پیپلزپارٹی کے عبد القادر پٹیل نے کہاکہ میں شازیہ مری، شگفتہ جمانی کے ہمراہ آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر کیلئے سابق اسپیکر اسد قیصر کے آفس کے باہر بیٹھے رہے، یہ دوسرے دروازے سے باہر نکل گئے۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہاکہ ایک بار پھر باور کرایا کہ مل بیٹھ کر ہی تمام معاملات حل ہوسکتے ہیں۔اسپیکر ایاز صادق نے کہاکہ بھارت میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی گرفتار ہوئے اس کے پروڈکشن آرڈر تو جاری نہیں ہوئے۔اسپیکر نے ایک بار پھر باور کرایا کہ مل بیٹھ کر ہی تمام معاملات حل ہوسکتے ہیں، ہم کمیٹی بنا دیتے ہیں دو نام آپ دے دیں، دو،دو باقیوں سے لے لیتے ہیں، تاہم اپوزیشن ارکان نے قومی اسمبلی جلاس کا بائیکاٹ کردیا اور پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ نمبر ایک کے باہر شدید احتجاج کیا۔دریں اثنا، قومی اسمبلی نے یونیورسٹیوں میں مستحق افراد کیلئے خصوصی نشستیں مختص کرنے کا بل منظور کرلیا،اس کے علاوہ زکٰوة اور عشر ترمیمی بل بھی منظور کرلیا گیا جبکہ آئین میں ترمیم کا بل متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔
مزید اہم خبریں
-
وفاقی حکومت کو صوبوں کو ان کا حق دینا پڑے گا، نئے این ایف سی ایوارڈ کیلئے فوری اجلاس بلایا جائے
-
امریکا کا بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد قراردینا پاکستان کے مؤقف کی تائید بڑی کامیابی ہے
-
عمران خان کی بہنوں کو رہا کر دیا گیا
-
پی ٹی آئی کے 90فیصد لوگ بانی کی پالیسیوں سے اتفاق نہیں کرتے ہیں
-
14 اگست کو ورکرز کے ایک ہاتھ میں پاکستان اور دوسرے میں پی ٹی آئی کا جھنڈا ہوگا
-
علیمہ خان اور نورین خان کو گرفتار کر لیا گیا
-
غزہ: اسرائیلی حملے میں فلسطینی صحافیوں کی ہلاکت کی مذمت
-
افغانستان میں خواتین کے تیزی سے سکڑتے حقوق پر یو این ویمن کو تشویش
-
عمان: یمن میں جنگ بندی کے لیے یو این مذاکراتی عمل مکمل
-
سلامتی کونسل: خطروں سے پاک سمندر عالمی خوشحالی میں اہم، آئی ایم او
-
عمران خان سمیت جیلوں میں جتنے قیدی ہیں سب سیاسی بنیادوں پر قید ہیں
-
بلوچستان حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کو رات میں سفر سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.